ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ مندر کے پجاری کا قتل۔ زمین سے متعلق تنازع قتل کا سبب۔ دفنائی گئی لاش بر آمد۔2ملزمین گرفتار

کمٹہ مندر کے پجاری کا قتل۔ زمین سے متعلق تنازع قتل کا سبب۔ دفنائی گئی لاش بر آمد۔2ملزمین گرفتار

Fri, 19 Oct 2018 21:20:21    S.O. News Service

کمٹہ19؍اکتوبر(ایس او نیوز)گزشتہ تین چار دنوں سے لاپتہ ہونے والے کمبیشور مندر کے چیف پجاری وشویشورا بھٹ کے تعلق سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں زمین سے متعلقہ تنازعے کی وجہ سے قتل کردیا گیا ہے۔

کمٹہ شہر کے ہیڈ پوسٹ آفس کے پاس رہائش پزیر وشویشورا بھٹ کو ایک اجنبی شخص زمین کو پاک کرنے والی پوجا کی رسم انجام دینے کے لئے منگل کی شام اپنے ساتھ مرور گاؤں کی جانب لے گیا تھا۔لیکن جب رات گزرنے پر بھی بھٹ واپس نہیں پہنچے تو ان کی بیوی سرسوتی کو تشویش ہوئی اور اس نے بدھ کی صبح پولیس میں شکایت درج کروادی اور اپنے شوہر کو تلاش کرنے کی گزارش کی۔

شکایت درج کرلینے کے بعد پولیس نے وشویشور بھٹ کے موبائل فون کی تفصیلات اور شہر کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج سے پتہ لگالیا کہ جو شخص جیکیٹ پہن کر بھٹ کو ان کے گھر سے لینے کے لئے آیا تھا اس نے نئے بس اسٹانڈ کے پاس سے دوسری بائک استعمال کی تھی۔پھر بھٹ کے گھر سے مرور کی طرف بائک پر لے جائے جانے کا منظر بھی کیمرے میں قید ہوگیاتھا۔اس کے علاوہ بھٹ کے موبائل لوکیشن سے بھی پتہ چلا کہ انہیں مرور کی پہاڑی پر لے جایا گیاتھا۔ پولیس نے ان تفصیلات کی بنیاد پر دن اور رات میں تلاشی مہم جاری رکھی۔پھر موبائل کال کی تفصیلات دیکھ کر جمعرات کی شام کو سرسی کے دو افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔ ان دونوں ملزمین سے تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وشویشورا بھٹ کو قتل کرکے کوبلّی کے علاقے میں واقع ایک باغ میں لاشن دفن کردی گئی ہے۔اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام سے دفن کی گئی لاش باہر نکالی اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ابتدائی جانچ سے پہ چلا ہے کہ اس قتل کے پیچھے زمین سے متعلق تنازعہ ہے اوراس جرم کو انجام دینے میں وشویشورا بھٹ کے رشتے داروں کو ہاتھ ہے۔


Share: